ڈیرہ اسماعیل خان کے باسیوں کو معاشی آسودگی کی فراہمی کے منصوبوں کو پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ترجیحات میں رکھا ہے، نائمہ کنول

جمعرات 25 اپریل 2024 17:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نائمہ کنول نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے باسیوں کو معاشی آسودگی کی فراہمی کے منصوبوں کو پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ترجیحات میں رکھا ہے، اسٹیٹ لائف تکافل زون کا قیام بھی اسی سلسلہ کا تسلسل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیٹ لائف ڈیرہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈپٹی منیجر محمد ساجد کے ہمراہ بلڈنگ کے مختلف حصوں اور شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر انچارج پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ محمد فضل الرحمان ، پیپلز پارٹی کے صوبائی راہنما ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ انکے ہمراہ تھے۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اسٹیٹ لائف تکافل کے پاکستان میں پہلے زون کا افتتاح پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کیا تھا جو اس خطہ کے لئے ایک بڑا اقدام ہے ہماری کوشش ہوگی کہ زون مزید ترقی کرے اور یہاں دیگر سہولیات بھی فراہم ہوں۔\378