پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے خالص منافع میں 9 ماہ کے دوران 2 فیصد کمی

جمعرات 25 اپریل 2024 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی اوایل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پی اوایل کو29.93 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی او ایل کو30.58 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمپنی کی فی حصص قیمت 105.47 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 107.76 روپے تھی۔مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں پی اوایل کو12.36 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 43.54 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 57.19 روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :