Live Updates

نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا

ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات ،ادویات کی فراہمی میں ایک فیصدبھی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق

جمعرات 25 اپریل 2024 18:22

نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں نئے تعینات ہونے والے تمام ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی ممبران کی سفارشات پر نئے ایم ایس حضرات کو تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے تعینات ہونے والے تمام ایم ایس حضرات خدمت انسانیت کواپناشعاربنائیں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ادویات کی فراہمی میں ایک فیصدبھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ نے نئے تعینات ہونے والے ایم ایس حضرات کو دکھی انسانیت کی خدمت کا نادر موقع فراہم کیا ہے۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ نئے تعینات ہونے والے تمام ایم ایس حضرات جوائن کرکے ہسپتالوں میں مریضوں تک بلا تعطل طبی سہولیات کو یقینی بنائیں۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات