ملکہ کوہسار مری میں حکومت پنجاب اور پاک فوج کے اشتراک سے  مال روڈ پر ’’صاف ستھراپنجاب‘‘ آگائی واک کا اہتمام

جمعرات 25 اپریل 2024 18:27

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ملکہ کوہسار مری میں حکومت پنجاب اور پاک فوج کے اشتراک سے  مال روڈ پر "صاف ستھراپنجاب" آگائی واک کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

  خصوصی آگائی واک میں سٹیشن ہیڈکوارٹر، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 ، آر ڈبلیوایم سی تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات اورسول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیرعباس شیرازی اور اسٹیشن کمانڈرمری بریگیڈئیر ذاکراللہ خان نے کی ۔ واک کامقصد عوام میں ملک کے معروف سیاحتی مرکزملکہ کوہسارمری کو صاف ستھرا اورسرسبزوشاداب رکھنے اور عوام کو شعوراورآگاہی فراہم کرنا ہے ۔\378