پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 25 اپریل 2024 18:41

ٹنڈومحمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی نے کہا کہ 29 اپریل سے 5 مئی تک پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، 5روزہ پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ہال ٹنڈومحمدخان میں پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ 29 اپریل سے 5 مئی 2024 تک جاری انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے، ہمارا مقصد اپنے ٹارگیٹ کو سو فیصد مکمل کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ موسم گرما میں پولیو مہم کے دوران ورکرز کو ٹھنڈا پانی و مشروبات کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ سخت گرمی میں بھی وہ بہتر طریقے سے اپنے ٹارگیٹ کو مکمل کرسکیں، انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں تمام اسٹیک ہولڈرز، سماجی تنظیموں سمیت دیگر متعلقہ کارکنوں سے بہی مدد لی جائے گی تاکہ مہم کے سئو فیصد نتائج حاصل کیے جاسکیں، اس موقع پر انسداد پولیو مہم کہ فوکل پرسن ڈاکٹر مسرور عالمانی نے دوران بریفنگ بتایا کہ 29 اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 158,675 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔