حکومت سندھ نے اینٹی کرپشن سکھر میں 16 گریڈ کی انسپکٹر صنم سہتو کو تعینات کردیا

جمعرات 25 اپریل 2024 18:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) حکومت سندھ نے اینٹی کرپشن سکھر میں 16 گریڈ کی انسپکٹر صنم سہتو کو تعینات کردیا تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے اینٹی کرپشن سکھر میں 16 گریڈ کی انسپکٹر صنم سہتو کو تعینات کردیا ہے جبکہ منور علی نائچ کا تبادلہ کرکے متعلقہ افسران کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہی. گزشتہ روز انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صنم سہتو سکھر میں بطور انسپکٹر خدمات انجام دیں گی، جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا ہے اور ادارے کی بہتری کے لئے مخلصانہ انداز سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہی.

متعلقہ عنوان :