معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا

جمعرات 25 اپریل 2024 21:50

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) معروف مزاحیہ اداکار کمال احمد رضوی کا94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گاٹی وی کی مشہور ڈرامہ سیریز ’الف نون‘ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے کمال احمد رضوی یکم مئی 1930ء کو بھارت ریاست بہار میں پیدا ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

کمال احمد رضوی 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل ’الف نون‘میں الن کے کردار سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئے۔

الف نون پی ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام تھا اس ڈرامے کی مقبولیت کا عالم یہ تھا کہ جس وقت یہ نشر کیا جاتا اس وقت سڑکوں پر سناٹے کا راج دکھائی دیتا تھا اور پورا ملک اس ڈرامے کو دیکھا کرتا تھا۔کمال احمد رضوی ایک اچھے اداکار ،ہدایت کاراوریک اچھے قلم کار بھی تھے۔کمال احد رضوی طویل عرصہ علیل رہنے کے بعدبالاخر 17 دسمبر 2015 کوکراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :