پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو کا عالمی دن 25 اپریل جمعرات کومنایا گیا

جمعرات 25 اپریل 2024 21:50

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو کا عالمی دن 25اپریل جمعرات کومنایا گیااس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچائو کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ملیریا سے بچائو کے عالمی دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت نے ملیریا سے بچائو کی اس کی علامات اور تدارک کے متعلق معلومات فراہم کیں۔

جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں جہاں صحت و صفائی کا فقدان ہے اور اسی وجہ سے یہاں پر ملیریا کی بیماری کا تناسب دوسرے علاقوں سے زیادہ ہے ایسے علاقوں میںاس مرض سے بچائو کے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے گی اس کے علاوہ پوسٹرز ،بینرز اور ہینڈ بل کے ذریعے بھی ملیریا سے بچائو کے متعلق ہدایات دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :