عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،پی ٹی آئی کا کل جمعہ کا احتجاج کا اعلان

جمعرات 25 اپریل 2024 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) پی ٹی آئی کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف کل جمعہ احتجاج کا اعلان کر دیا ،پی ٹی آئی رہنما عامر مغل نے بتایا کہ نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے،اسلام آباد میں احتجاج کا مقام ابھی فائنل نہیں ہوا ،پارٹی قیادت سے مشاورت کررہے ہیں حتمی مشاورت کے بعد جگہ کا اعلان کیا جائیگا ،عامر مغل نے مزید بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایف نائن پارک یانیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کرسکتے ہیں۔