پولیس اہلکاروں کے قاتل کو جرم ثابت ہونے پر 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم

جمعرات 25 اپریل 2024 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے کورنگی کے علاقے میں نجی ہوٹل میں پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں ملزم آصف کٹو کو جرم ثابت ہونے پر 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی اور ملزم کی جائیداد بھی تحویل میں لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم فہیم لودھی کو بری کر دیا۔

سرکاری وکیل کے مطابق ملزموں نے 12 جولائی 2015 کو نجی ہوٹل میں 4 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی، ملزموں کی فائرنگ سیعقیل احمد، محمد انور، جمیل احمد اور محمد اختر جاں بحق ہو گئے تھے۔وکیل کے مطابق اقبال مئیو کیس میں مفرور دو ملزم بلال اور عبدالسلام پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔#