حاجی نعیم صفدر انصاری سے تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی ملاقات ‘ مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

جمعرات 25 اپریل 2024 22:39

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی /ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری سے شہر کی تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی ملاقات ‘ شہر کے مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی ۔تفصیلات کے مطابق شہر کی تاجر تنظیموں کے نمائندگان جن میں لالہ ظفر علی کھوکھرجنرل سیکریٹری انجمن تاجران ، حاجی ریاض احمد صدر چاندنی چوک ، حاجی منظور کوکب ، چوہدری محمد علی ٹریڈ فیڈریشن ، آصف جالا کپڑے والے ، ذوالفقار حیدر موبائل ایسوسی ایشن ، راشد بھٹی جیولرز ایسوسی ایشن ، علی امام سمیت تاجر تنظیوں کے سرکردہ راہنماوں نے چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری ایم پی اے سٹی قصور سے ملاقات کی ۔

میٹنگ میں پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے افسران ،بلدیہ قصور کے افسران سمیت شہر کے سماجی راہنماوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی حاجی نعیم صفدر انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پری مون سون سے قبل شہر بھر کے نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا جس پر کام شروع ہو چکا ہے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں شہر کے مین بازاروں جن میں نیا بازار، فیصل بازار ، کوٹ عثمان خان ، اردو بازار سمیت تمام چھوٹے بازار کاروباری مراکز کے نالوں کی صفائی شروع کردی جائے گی ۔

اس صفائی مہم کے پہلے مرحلے میں نیابازار سے صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو افسر وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق کام کرنے کا اہل نہیں اسکو ضلع بدر کردیا جائے گا ۔اس موقع پر تاجر تنظیوں کے نمائندگان نے چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کو مکمل تعاون کی یقینی دھانی کروائی ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔میٹنگ کے اختتام پر تمام شرکاء نے شہر کی بہتری کیلئے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔