پاک فوج کا وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت

آرمی چیف کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کوبھرپورخراج عقیدت کیا گیا،آئی ایس پی آر

جمعرات 25 اپریل 2024 22:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) پاک فوج نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔خیبرپختونخوا میں 2 مختلف واقعات میں فرض کی ادائیگی کے دوران 8 کسٹمز اہلکاروں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کوبھرپورخراج عقیدت کیا گیا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوامیں دومختلف واقعات میں 8کسٹمزحکام کی شہادتیں ہوئی ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینئرفوجی کمانڈرز نے شہداکے گھروں میں پہنچے اور اہلخانہ سے اظہاریکجہتی کیا۔شہداکے اہلخانہ نے فوج کے اظہاریکجہتی پراظہارتشکر کیا۔پاک فوج کے ترجمان نے کہاکہ شہدااورغازی ہمارافخر ہیں،ہرپاکستانی شہدااورغازیوں کامکمل احترام کرتے ہیں،آج کاامن واستحکام ان شہداکی مرہون منت ہے ،پوری قوم شہداکے خاندانوں کوسلام پیش کرتی ہے ۔/s#