سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی

جمعرات 25 اپریل 2024 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) صوبائی صدر پاکستان امن کونسل سندھ، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، امام و خطیب جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ امام المجاہدین شہدائے غزوہ احد ہیں اور نبی اکرم صلی للہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا، رضاعی بھائی، اسلام کے عظیم سپاہی و جلیل القدر سپہ سالار، امام المجاہدین اور غزوہ بدر کے فاتح ہیں یوم شہادت سید الشہدا حضرت سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کے موقع پر مدرسہ تعلیم القرآن میں منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الماجد فاروقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ قبائل عرب میں سیدنا امیر حمزہ کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا یہی وجہ ہے کہ قریش مکہ کے بڑے بڑے رئیس آپ سے مراسم رکھنے میں فخر محسوس کرتے تھے آپ کو شروع سے ہی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بہت لگائو اور پیار تھا جب تک آپ حیات رہے سرکار دوعالم کے نائب کا کردار ادا فرمایا غزوہ احد و بدر میں آپ اسلامی لشکر کے سالار رہے، بعثت کے چھٹے سال سے لیکر 3ہجری تک، اعلان اسلام سے لیکر غزوہ احد میں سید الشہدا کا بلند مقام ملنے تک آپ کی پوری حیات حفاظت مصطفی کریمﷺ میں بسر ہوئی اور آپ کو اس رفاقت پہ بڑا ناز تھا آپ کا دربار رسالت مآبﷺ میں بہت ہی بلند مقام و مرتبہ ہے آپ نے آخری سانس تک خود کو اسلام کی سربلندی کے لیے وقف کردیا آپ سید الشہدا کے بلند مقامات پر فائز ہیں۔