وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس، بلوچستان میں نیشنل ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ

جمعرات 25 اپریل 2024 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان میں نیشنل ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں آئی جی موٹر وے پولیس سلمان چوہدری کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بیرون ملک ڈرائیورز اور وہاں کی زبانوں سے آشنا افراد کے لئے روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں ، دستیاب اعداد و شمار کے مطابق یورپ میں تین لاکھ اور مڈل ایسٹ میں ایک لاکھ ڈرائیونگ پیشہ افراد درکار ہیں ، انہی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے افراد کو مڈل ایسٹ اور یورپ میں روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے کامیاب حکمت عملی مرتب کرنا ضروری ہے ۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےچیف سیکرٹری کو مناسب تجویز کردہ مقام پر ڈرائیونگ سکولز کے قیام کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے کہا کہ بی ٹیوٹا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یا اشتراکی کاوشوں کے تحت ڈرائیونگ سکولز کے قیام کا جائزہ لے کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح کی پیشہ وارانہ تربیت فراہم کریں گے اور ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ عربی، فرنچ اور انگریزی زبان کی بول چال کی بنیادی مہارت فراہم کی جائے گی جس سے صوبے کے نوجوانوں کو یورپ اور مڈل ایسٹ میں روزگار کی فراہمی کے مواقع میسر آسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :