وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ

جمعرات 25 اپریل 2024 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بلند سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 1020 سے بڑھ کر 1258 پولن فی مکعب میٹر ہو گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 1080 رہی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 7 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 163 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :