اگلے بجٹ میں اس روڈ کے لیے فنڈز رکھے جائیں گئے اور نتھیا گلی علی آباد روڈ کی صفائی کا کام جلد شروع ہو گا,نزیر احمد عباسی

جمعرات 25 اپریل 2024 19:10

ف پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ریونیو اینڈ اسٹیٹ نزیر احمد عباسی نے کہا ہے کہ بلدیاتی ممبران کو فنڈز کی فراہمی کے لئے اقدمات کر رہے ہیں۔ نتھیا گلی بکوٹ روڈ کی مکمل صفائی کا کام جلد شروع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ریونیو اینڈ اسٹیٹ نزیر احمد عباسی نے چیرمین وی سی بکوٹ ٹو محمد تاج عباسی اورصوبیدار منصف کی قیادت میںضلع ایبٹ اٴْٓباد کے علاقے درویش آباد سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر نفیس ریاض عباسی ،نفیس فضل عباسی اشفاق عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔وفد نے صوبائی وزیر کوعلاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر ریونیو اینڈ اسٹیٹ نزیر احمد عباسی نے کہا کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

نزیر عباسی نے سرندہ سیری واٹر سپلائی سکیم پر فوری کام شروع کرنے کے لیے ایکسین پبلک ہلتھ کوحکامات جاری کیے۔

صو بائی وزیر نے گرلز مڈل سکول سرندہ کیلئے محکمے کو فوری جگہ اکوائر کرنے کی ہدا یت جاری کی۔ وی سی بکوٹ ون کی واٹر سپلائی سکیموں پر فوری کام شروع کرنے کیلئے محکمے کو ہداہات دیں۔ وفد نے صوبائی وزیر کی توجہ نتھیاگلی بکوٹ روڈ کی تباہ حالی پر دلائی جس پر صوبائی وزیر نے کہا اگلے بجٹ میں اس روڈ کے لیے فنڈز رکھے جائیں گئے اور نتھیا گلی علی آباد روڈ کی صفائی کا کام جلد شروع ہو گا۔ صوبا ئی وزیر نے کہا مندری روڈ پی سی سی سرندہ اور ٹوپہ روڈ کے ٹنڈر ہو چکے ہیں اور ان پر جلد کام شروع ہو گا۔