ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت اہم اجلاس

جمعرات 25 اپریل 2024 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ڈی ڈی ایم سیز نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین، ڈائریکٹر آپریشنز نثار ثانی، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن شایان علی جاوا و دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈی ڈی ایم سیز نے اجلاس کو اضلاع میں ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ اضلاع کے افسران پی ڈی ایم اے کے آنکھ اور کان ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ موسمی صورتحال میں ڈی ڈی ایم سیز کا کردار بہت اہم ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ڈی ڈی ایم سیز کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کی تمام ڈی ڈی ایم سیز کو موبائل فونز فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ موسمی صورتحال میں ضلعی افسران الرٹ رہیں۔ضلعی سطح پر ریسکیو، پولیس سول انتظامیہ اور دیگر اداروں سے 24 گھنٹے رابطے میں رہیں۔ کوتاہی یا غیر زمہ داری کی کوئی گنجائش نہیں۔ اچھی کارکردگی والے افسران کو سراہا جائے گا ناقص کارکردگی پر پوچھ گچھ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :