نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل اور ساتھی کو زخمی کردیا

جمعرات 25 اپریل 2024 19:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل اور اس کے ساتھی کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ کینال روڈ پر ایس پی جڑانوالہ آفس کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان رانا بخت بیدارکو قتل اور ساتھی رانا حماد کو زخمی کردیا۔اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پویس نے نوجوان کی نعش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ وقوعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم حتمی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔