Live Updates

صحت کی تمام ممکنہ سہولیات عوام کوان کی دہلیزپرملنی چا ہیے،صوبائی وزیر

جمعرات 25 اپریل 2024 19:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذی کہاہےکہ صحت کی تمام ممکنہ سہولیات عوام کوان کی دہلیزپرملنی چا ہیے۔ کمشنرآفس گوجرانوالہ میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ صوبہ بھر میں محکمہ صحت کے کم و بیش تین ہزار ہسپتالوں،آر ایچ سیز کی بہتری و بحالی کے ساتھ 25 سو کے لگ بھگ بنیادی مراکز صحت کی ایک سال میں31 مارچ 2025 تک بحال و بہتر کرنے کا پلان بنایا ہے جس کو ہرصورت کامیابی کے ساتھ مکمل کیاجائے گا اور اس منصوبے کے تحت بلڈنگ کی بحالی کے ساتھ ایچ آر اور طبی آلات کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا اور تمام درکار سہولیات کی فراہمی کو اسٹیٹ آف دی آرٹ معیار کے ساتھ یقینی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی،ڈپٹی کمشنرطارق قریشی،چیئر مین جی ڈبلیوایم سی کاشف اسماعیل گجراوردیگرافسران ومعززین بھی اس موقع پرموجود تھے۔ صو بائی وزیرنے کہاکہ ہم 300 آر ایچ سیز کو بھی ری ویمپ کرنے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ انہیں بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ آر ایچ سی ایمن آباد میں پہلی بار ہرنیا کا آپریشن کیاگیا جس پر کمشنر،ڈپٹی کمشنر،سی ای او ہیلتھ اور محکمہ صحت کے تمام متعلقہ افسران اور ڈاکروں کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ محکمہ صحت کی بہتری اور عوام کو بنیادی سہو لیات کو ان کی دہلیز پر دستیابی کیلئے کوشاں رہیں گے۔ \378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات