&چنیوٹ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن بھوانہ کاسرپرائز وزٹ

ّ تھانہ کی عمارت،مختلف کمروں کا وزٹ کیا اور فرنٹ ڈیسک، حوالات ،تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن بھوانہ کاسرپرائز وزٹ کیا ۔ دوران وزٹ ڈی پی او نے سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کے حوالے سے پولیس ورک کا جائزہ لیا ۔ ڈی پی او نے تھانہ کی عمارت،مختلف کمروں کا وزٹ کیا اور فرنٹ ڈیسک، حوالات ،تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا ۔ دوران وزٹ ڈی پی او نے تھانہ میں موجود لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ پبلک سروس ڈلیوری بہتر بناتے ہوئے لوگوں کی دادرسی یقینی بنائی جائے اور کمیونٹی پولیسنگ کی طرز پر لوگوں کے مسائل کو بروقت حل کیا جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ گشت کے نظام کو مزید موئثر بنا کر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کو مزید تیز کیا جائے ۔بعدازاں ڈی پی او نے تھانہ بھوانہ کی نئی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا ۔ ڈی پی او نے میٹریل اور تعمیراتی کام کا معیار چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :