دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

صوبائی حکومت، پولیس اور تمام شہری دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں فوج کیساتھ شانہ باشانہ کھڑے ہیں،بیان

جمعرات 25 اپریل 2024 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیس، فوج اور تمام ادارے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مصروف ہیں،حکومت سیکیورٹی ادارے اورسویلین دہشگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ دہشگردی کے خلاف جاری جنگ میں فوج، پولیس اور سویلین لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔

حکومت، پولیس اور تمام شہری دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں فوج کیساتھ شانہ باشانہ کھڑے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پولیس اور فوج یک جان دو قالب مقابلہ کررہے ہیں۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف فوج اور پولیس کی نہیں بلکہ ریاست کی جنگ ہے اور اسے سیاسی ذمہ داری اور مشترکہ لائحہ عمل کے ساتھ لڑیں گے۔