صوبائی وزیر فضل شکور خان کے متعلقہ حکام کو صوبے میں ڈبلیو ڈبلیو بی کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کرنے کے احکامات

جمعرات 25 اپریل 2024 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان ورکرز ویلفیئر بورڈ کے حکام کو ہدایت کی کہ صوبے میں ڈبلیو ڈبلیو بی کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کریں تاکہ وہاں پر پلازے، دکانیں، پارکس وغیرہ بنائی جاسکیں جو بورڈ کے ریونیو پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکیں، انہوں نے اس سلسلے میں تین رکنی کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی اور 2 ہفتوں کے اندر اندر نشاندہی کردہ اراضی پر مختلف تجاویز اور آئیڈیاز پر کام کرنے پر زور دیتے ہوئے اگلے اجلاس میں ان تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر نے یہ ہدایات جمعرات کو ورکرز ویلفیئر بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے ۔اجلاس میں سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو بی محمد ابرار حسین شاہ، چئیرمین محمد فخرعالم، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد شعیب، ڈائریکٹر ایجوکیشن پروفیسر امجدخان، ڈائریکٹر کوآرڈینیٹر ڈاکٹرمحمد بلال، ڈائریکٹر ورکس آصف مجید،رکن گورننگ باڈی ڈبلیو ڈبلیو ایف اسلام آباد محمد اقبال، لاء اینڈ لیٹیگیشن آفیسر زیور شاہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو ڈبلیو ڈبلیو بی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر کو بریفنگ میں ڈبلیو ڈبلیو بی کے زیرانتظام چلنے والے ٹیکنیکل، ووکیشنل اور جنرل تعلیمی اداروں، فنانس کمیٹی، ایمپلی مینٹیشن کمیٹی، ریشنلائزیشن کمیٹی، 5 ٹی او آرز کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیوں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا بریفنگ میں ریگولرائزیشن آف ایمپلائز ڈبلیو ڈبلیو ڈی خیبر پختونخوا پر بھی سیرحاصل بحث ہوئی مذید بتایاگیا کہ لاکھوں روپے میرج اور ڈیتھ گرانٹ کی مد میں ڈبلیو ڈبلیو بی کے مستحق ملازمین میں تقسیم کئے جاچکے ہیں جبکہ قرعہ اندازی کے زریعے 10 انڈسٹریل ورکرز کو اس سال فریضہ حج کیلیے سعودی عرب بھیجوائے جارہے ہیں ڈبلیو ڈبلیو بی نے جرمن این جی او اور دوسرے غیرسرکاری تنظیموں کے ساتھ معاہدے کرچکے ہیں جس کے تحت ڈبلیو ڈبلیو بی کے ٹیکنیکل اداروں میں مرحلہ وار سٹاف، ٹیچنگ سٹاف اور سٹوڈنٹس کو تربیت دینگے ان اداروں میں چائنیز اور انگلش زبان سکھائے جاتے ہیں جبکہ جرمن اور جاپانیز لینگویج کا کورس شروع کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران لیبر کالونیوں اور غیر قانونی طور پر قبضہ کئے ہوئے گھروں سے لوگوں کے انخلا پر بھی بحث ہوئی بریفنگ میں ایمپلائز ریگولرائزیشن پر بھی خصوصی گفتگو ہوئی اس موقع پر صوبائی وزیر فضل شکور خان نے قرعہ اندازی کے ذریعے فریضہ حج کے لئے منتخب ہونے انڈسٹریل ورکرز میں لیٹر تقسیم کئے جبکہ آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈبلیو ڈبلیو بی کے مستحقین میں میرج اور ڈیتھ گرانٹ انکے اکاؤنٹ میں منتقل کئے۔