پ*ٹنڈوالہ یار،شوہر نے کارو کاری کے الزام میں اپنی بیوی کو قتل کردیا

جمعرات 25 اپریل 2024 20:25

۴ ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) ٹنڈوالہ یار غیرت کے نام پر حوا کی بیٹی مبینہ طور پر قتل ٹنڈوالہ یار شوہر نے مبینہ طور پر کارو کاری کے الزام میں اپنی بیوی کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے بکیرا شریف کی حد میں نوجوان محبوب ماچھی نے اپنی بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں پولیس نے ضروری کارروائی کرکے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی بتایا جاتاہے کہ مقتول لیلی ماچھی کے شوہر محبوب ماچھی نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے قتل کیا ہے واقع کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔#

متعلقہ عنوان :