ئ*انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

جمعرات 25 اپریل 2024 20:35

W کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر278.45روپے سے بڑھ کر278.55روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں13پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر279.82روپے سے گھٹ کر279.69روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں19پیسے کاا ضافہ ہوا جس سے یورو کی قدر296.85روپے سے بڑھ کر297.04روپے پر جا پہنچی اسی طرح60پیسے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر345.69روپے سے بڑھ کر346.35روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :