hہیم ٹیکسٹل کولمبیا 2024 میں پاکستان سی9کمپنیوں کی شرکت

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

0کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) 23اپریل سے شروع ہونے والی نمائش "ہیم ٹیکسٹل کولمبیا 2024 " کامیابی سے کے ساتھ جمعرات25اپریل کو اختتام پذیر ہوگئی۔ میڈلین کے ہوٹل سان فرنینڈو پلازہ میں ختم ہونے والی "ہیم ٹیکسٹل کولمبیا" میں پاکستان سی9کمپنیوں کی شرکت کی۔ خریداروں کی بھرپور شرکت ہیم ٹیکسٹل کولمبیاکے پہلے ایڈیشن کے کامیاب اختتام کی نشاندہی کرتی ہے۔

تین روز تک جاری رہنے والی نمائش کے دوران 4,000 خریداروں کو 12 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے، انٹیریئر ڈیزائن اور ڈیکوریشن کے 11 زمروں میں 110 نمائش کنندگان سے پیشکشیں تلاش کرنے کا موقع ملا۔ تمام بین الاقوامی نمائش کنندگان میں پاکستان چین کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ 9 پاکستانی نمائش کنندگان انورٹیکس انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ، ادریس ٹیکسٹائل ملز، انٹرنیشنل ٹیکسٹائل لمیٹڈ، لکی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، نشاط چونیاں لمیٹڈ، پٹیل ٹاول انڈسٹریز، شیوانی ٹیکسٹائل، سپنٹیکس انٹرپرائزز، اور ٹاولرز لمیٹڈ نے اعلیٰ مہارت کے ساتھ اپنی پروڈکٹس کی نمائش کی۔

(جاری ہے)

جن میں بیڈ لینن، کچن لینن اور تولیے سمیت دیگرمصنوعات شامل تھیں۔میلے میں بین الاقوامی تجارتی شو میں گھریلو ٹیکسٹائل اور سجاوٹ میں جدید ترین رجحانات اور اختراعات کی نمائش کی گئی۔ شرکائ نے موسمی رجحانات، پائیدار مواد دریافت کیے، اور اندرونی ڈیزائن اور مہمان نوازی کے لیے معلومات حاصل کیں جو کہ گھریلو سجاوٹ کی دنیا میں ایک بے مثال تجربہ ہے۔

لکی ٹیکسٹائل ملز کے پروڈکٹ مینیجر سعد زبیری نے کمپنی کے سفر کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آہستہ آہستہ آغاز کیا، لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، ہم نے رفتار پکڑی۔ ہماری ٹیم کی لگن نے بہت سے خریداروں کی دلچسپی کا باعث بنا۔اور آگے کاروبار کی ترقی کیلئے ہم بے تابی سے نتیجہ خیز شراکت کی توقع رکھتے ہیں۔شیوانی ٹیکسٹائل کے مارکیٹنگ مینیجر کلیم صدیقی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تین دنوں کے دوران مسلسل ایک سازگار جواب ملا، کلائنٹس نے بے تابی سے ہم سے رابطہ کیا، سودوں کو حتمی شکل دینے میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔ وہ نتائج حاصل کرنے پر توجہ مرکوز اور پرعزم تھے، مثبت آرائ کی ایک لہر ہمارے راستے میں آ رہی ہے۔#