غ*مسائل حل کرنے کیلئے علاقوں میں موجود مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں،عبدالحق بلوچ

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی ہدایت پر وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ،میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے افسران اور بلدیاتی منتخب نمائندگان کے ہمراہ یوسی 6 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں یوسی کے بلدیاتی نمائندگان نے انہیں سیوریج سمیت دیگر بلدیاتی مسائل سے متعلق انہیں آگاہی فراہم کی جس پر انہیں یقین دہانی کروائی گئی کہ جو مسائل سامنے آئے ہیں ان کے حل کیلئے متعلقہ اداروں سے مل کر امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے گا۔

وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ اور میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی ہدایت پر علاقوں کے دورے کرکے مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ان کے حل کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جاسکیں،صفورا ٹاؤن میں صفورا ٹاؤن ودیگر اداروں کے اشتراک سے کافی کام سر انجام دئیے گئے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی سربراہی میں صفورا ٹاؤن کراچی کے ماڈل ٹاؤن میں شمار ہونے لگے گا بعض بلدیاتی امور جس میں فیومیگیشن،ونچنگ،ڈیبریز ریموول اور اسٹریٹ لائٹس سمیت پارکوں کی بہتری کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کام کئے جارہے ہیں جو کہ قابل تقلید عمل ہے انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں لہذا اسی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے آئندہ بھی صفورا ٹاؤن کی بہتری کیلئے کام کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن کونسلر کرامت ڈھونڈا سمیت دیگر بلدیاتی نمائندگان اور افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔#