Mکوہاٹ/ نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) کوہاٹ استرزئی پولیس نے نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیاقاتل دوست نکلا پولیس نے اندھے قتل کی واردات میں ملوث مقتول افنان خلیل کے دوست ملزم عقیل عباس ولد خالق حسین سکنہ خادیزئی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیامبینہ ملزم 21 اور 22 اپریل کی درمیانی شب قتل کی واردات برپا کر نے کے بعد روپوش ہوگیاتھامقتول افنان خلیل کی لاش استرزئی پولیس کو شیر کوٹ کی پہاڑی تورہ ناکہ سے ملی تھی اپنے جگری دوست افنان خلیل کو قتل کرنے کے بعد لاش ویرانے میں چھوڑ کر اسکا قاتل دوست فرار ہوگیا تھا خادیزئی کے رہائشی 18 سالہ افنان خلیل کے لاپتہ ہونے اور لاش ملنے پر قتل کی ایف آئی آر تھانہ استرزئی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لی گئی تھی ڈی پی او کوہاٹ محمد عمر خان نے اندھے قتل کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا تھا ایس ایچ او تھانہ استرزئی شاہ دوران اور انکی پولیس ٹیم نے محض 48 گھنٹوں کے قلیل وقت میں اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کا کھوج لگالیاملزم کو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش اور گرانڈ انٹیلی جنس کی بنیاد پر سراغ لگا کر حراست میں لیا گیازیر حراست ملزم کو تھانہ استرزئی میں درج قتل کے مقدمے میں نامزد کردیا گیا ہیزیر حراست ملزم عقیل عباس مقتول کا قریبی دوست تھا جس نے زاتی چپقلش پر اپنے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھاملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف جرم کرلیاہے پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو مقامی سطح پر بے حد پزیرائی ملی ہے

متعلقہ عنوان :