iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا

ھ*کسٹم حکام کی ریسکیو 1122 کے صوبائی ہیڈ کوارٹر آمد ‘ ڈی جی محمد ایاز کا وفد کا استقبال

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

kپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) ریسکیو1122 کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں کسٹم حکام کی آمد، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر محمد آیاز احمد نے وفد کا استقبال کیا، وفد میں عمر بن ظفر چٹھہ ایڈیشنل ڈائریکٹر اور بخت جمال انٹیلی جنس آفیسر شامل تھے، اس موقع پر 18 اپریل 2024 بروز جمعرات درابن روڈ سگو پل کے قریب کسٹم پولیس پر حملے میں شہید ہونے والے افسران اور اہلکاران کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی اور ریسکیو1122 کی جانب سے مختلف ایمرجنسیز میں استعمال ہونے والے آلات اور مشینری کے سٹالز پر آگاہی اور معائنہ بھی کروایا گیا، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے شہداء سے ملنے والی قیمتی اشیاء، نقدی اور ضروری سامان ان کے حوالے کردیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے وفد کو کسٹم حکام کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام نے ریسکیو1122 کی بہترین خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ باہمی رضامندی کے ساتھ ایک جامع حکمت کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔ آخر میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کی جانب سے وفد کو یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :