چیچہ وطنی میں رشوت طلب کرنے پر ڈی پی او ساہیوال کا سخت ایکشن مقدمہ درج ،ملزمان پابند سلاسل

جمعرات 25 اپریل 2024 21:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ضلع پاکپتن کےاے ایس آئی اور کانسٹیبل کے خلاف چیچہ وطنی میں شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرنے اور ان سے رشوت طلب کرنے پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزادنے سخت ایکشن لےلیا ۔ مقدمہ درج ،ملزمان پابند سلاسل ،مزید تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع پاکپتن کےاے ایس آئی محمد آصف اور کانسٹیبل محمد اشرف نے علاقہ تھانہ سٹی چیچہ وطنی میں شہری کو ڈرا دھمکا کر اس کی جیب سے اے ٹی ایم نکلوایا اور بنک سے مبلغ دو لاکھ 50 ہزار روپے نکلوا لیے جس پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔

مقامی پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کسی بھی رشوت لینے والے اہلکار کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ساہیوال پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری درج ذیل نمبر پر 03076777759 یا 1787 پر اطلاع دے سکتے ہیں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :