سیکرٹری صحت بلوچستان نے 150 طلباءکوالائیڈ ہیلتھ اینڈ نرسنگ میں دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے کورس پربھیجنے کی منظوری دے دی

جمعرات 25 اپریل 2024 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) محکمہ صحت بلوچستان الائیڈ ہیلتھ اینڈ نرسنگ میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے کورس کے لیے بلوچستان کے 150 طلباءکو بلوچستان ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پروگرام کی معاونت سے اسکالر شپ پر ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد بھیج رہاہے ۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے بلوچستان کے 150 طلباءکو الائیڈ ہیلتھ اینڈ نرسنگ میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے کورس پر بھیجنے کی منظوری دے دی۔

اور6 طلبا میں اسکالر شپ تقسیم کیے .سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ اینڈ نرسنگ ایجوکیشن کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ 6طلبا صحت کے میدان میں جدید علوم سے استفادہ کرکے صحت کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنائیں ۔محکمہ صحت بلوچستان طبی تعلیم، تحقیق اور پالیسی مشورے میں بہترین کارکردگی کے ذریعے صحت عامہ کے پیشہ ور افراد کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد میں صحت کی دیکھ بھال، جامع طبی تعلیم اور خصوصی پیشہ ورانہ تربیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔الائیڈ ہیلتھ اینڈ نرسنگ میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے کورس کے دوران بلوچستان کے ان طلباکو بیماریوں سے بچاؤ، صحت کے فروغ، اور ہیلتھ کیئر مینجمنٹ جیسے شعبوں میں جدید تربیت دی جاے گی۔یہ طلبا کورس مکمل کرنے کے بعد بلوچستان مین الائیڈ ہیلتھ اینڈ نرسنگ اور صحت کے شعبے تبدیلی لائیں گے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ہسپتالوں میں الائیڈ ہیلتھ اینڈ نرسنگ کی موثر اور دیرپا تربیت کے لیے کی ٹریننگ ضروری ہے۔بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے موثر حکمت عملی کے ذریعے جدت لانے کی ضرورت ہے ۔مجھے یقین ہےکہ اکیڈمی میں تعلیم حاصل کرنے والے یہ طلبا محنت، عزم، لگن اور تعاون سے الائیڈ ہیلتھ اینڈ نرسنگ اور ریسرچ کے میدان میں آگے بڑھتےرہیں گے۔ بلوچستان میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے محکمہ صحت بلوچستان اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد مشترکہ اقدامات جاری رہیں گے۔