Live Updates

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا سپیریئر کالج فار گرلز میں سیکنڈ ائیر کے امتحانات کے حوالے سے قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ

جمعرات 25 اپریل 2024 21:30

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع میں جاری امتحانات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سپیریئر کالج فار گرلز میں سیکنڈ ائیر کے امتحانات کے حوالے سے قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اساتذہ سے بات چیت کی اور انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں طلباءو طالبات کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے طلباءکی رولنمبر سلپس،حاضری شیٹ اور امتحانی کاپیاں چیک کیں، طلباءو طالبات پر سکون انداز میں پیپر دے رہے تھے،امتحانی مراکز میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔انہوں نے پر امن امتحانی عمل اور اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات