صوبا ئی وزیر محکمہ سماجی بہبود طارق علی تالپور کا سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ
سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے سندھ کے 30 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کیے ہیں جس کی قیادت چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کر رہے ہیں، بریفنگ
جمعرات 25 اپریل 2024 21:35
(جاری ہے)
سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی ریفرل بیسڈ سسٹم پر کام کر رہی ہے جس میں سرکاری محکموں کے متعدد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی تنظیمیں بھی شامل ہیں۔
جس کا مقصد بچوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔مزید یہ کہ سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے سندھ چائلڈ ہیلپ لائن 1121 قائم کی ہے، جوکہ صوبہ سندھ کے تمام 30 اضلاع میں 24/7 کام کرتی ہے۔ 2018 سے اپریل 2024 تک مجموعی طور پر 146,226 کالیں موصول ہوئی ہیں، جو مسلسل رابطے اور تعاون کو یقینی بناتی ہیں۔ انچارج ہیلپ لائن نے بتایا کہ ہیلپ لائن قائم کردہ ایس او پیز پر فعال طور پر کام کر رہی ہے اور رپورٹ ہونے والے تمام کیسز کو فوری طور پر متعلقہ ایجنسیوں/چائلڈ پروٹیکشن افسران کو بھیج دیا جاتا ہے۔ روزانہ کی پیشرفت کو ظاہر کرنے والا ڈیش بورڈ بھی صو بائی وزیرطا رق علی تالپو ر کو دکھایا گیا۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے یونیسیف کے تعاون سے اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ تمام چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز کو زوم میٹنگز کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مدارس سمیت ہر جگہ کا دورہ کریں تاکہ بچوں کے تحفظ سے متعلق تمام اہداف حاصل کیے جاسکیں۔بچوں کی حفاظت کے لیے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے ملیر، سعود آباد میں بے سہارا اور یتیم بچوں کے لیے شیلٹر ہوم قائم کیا ہے۔ جس میں 300 بچوں کے رہنے کی گنجائش مو جو د ہے، جس میں بورڈنگ، حفظان صحت، تعلیم، تفریح، قانونی مدد، اور روزانہ کی بنیاد پر تین بار غذائیت سے بھرپور خوراک کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ فی الحال، اس شیلٹر ہوم میں 30 بچے (18 لڑکیاں اور 12 لڑکی) مو جو د ہیں۔ صوبا ئی وزیر نے ہیلپ لائن سمیت تما م دفاتر کا دورہ کیا اور بچوں کے تحفظ سے متعلق موجودہ پالیسیوں اور بچوں کے تحفظ کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے اور خطرے سے دوچار بچوں کے لیے امدادی خدمات کو بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے سینئر افسران کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ صوبا ئی وزیرطارق علی تالپور نے بچوں کے تحفظ کے لیے SCPA اور اس کے عملے کی انتھک کوششوں کی تعریف کی اور حکومتی محکموں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور کمیونٹی کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر بچہ محفوظ اور بہتر پرورش کے ماحول میں رہنے کا مستحق ہے۔ ہم بچوں کے تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے انتھک محنت کرتے رہیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سندھ میں ہر بچے کو وہ دیکھ بھال اور مدد ملے جو اسے کامیاب ہونے کے لیے درکار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.