بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 25 اپریل 2024 22:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے دو مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ضلع کے علاقے اوڑی میں فاروق احمد نامی نوجوان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز نے نوجوان کے قبضے سے ایک پستول ،دو میگزین اور بیس رائونڈ برآمدکرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔ادھر بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے آج شام اسی ضلع کے علاقے نوپورہ سوپور میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے تورنا اوڑی میں سڑک کے حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔