کوئٹہ شہر کے برساتی نالوں پر بنائے گئے گھر اور دکانیں مسمار کردی گئیں

جمعرات 25 اپریل 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کوئٹہ شہر کے برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی مجسٹریٹ سٹی اور میونسپل کارپوریشن ٹیم کے ہمراہ پشتون آباد عثمان کلا میں کارروائی کی۔اس کارروائی کے دوران نالے پر بنائے گئے کہیں گھر اور دکانیں مسمار کرد یئے ۔

ان گھروں اور دکانوں کی وجہ سے برساتی نالہ بند تھا جس سے عوام کو شدید مشکلات درپیش تھی۔انسداد تجاوزات مہم کی نگرانی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ از خود کررہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ (ر) سعد بن اسد نے کہاکہ شہر میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

برساتی نالوں پر قبضے اور تجاوزات قائم ہونے کی وجہ سے سیلابی ریلے لوگوں کے گھروں اور سڑکوں پر بہہ رہا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات اور نقصان کا خدشہ رہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شہر میں برساتی نالوں پر تجاوزات کے دیرینہ مسئلے سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔ ۔ بارش کے پانی کے قدرتی بہاؤ کو بحال کرنے اورسیلابی ریلوں سے بچاو کے لیے انسداد تجاوزات مہم جاری رکھےہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نکاسی آب اور بارش کے پانی کے نکاسی کے مناسب نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔اس اقدام سے شہر کے مجموعی بنیادی ڈھانچے اور صفائی ستھرائی کو بہتر بناتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی نگرانی اور فوری کارروائی سے کوئٹہ کے نکاسی آب کے نظام کو بہتر کرنے، سیلابی ریلوں کے خطرات کو کم کرنے اور شہریوں کے لیے سہولت کو یقینی بنانے میں مدد کرے گی۔علاوازیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے سرکلر روڈ پارکنگ پلازے اور ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کی نگرانی بھی کی اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکلر روڈ پر صفائی کو بہتر بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کام جاری رکھا جائے گا۔