صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار

جمعہ 26 اپریل 2024 01:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سیکرٹری ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب مسعود مختار نے کہا ہے کہ صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والوں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،تمام ای ٹی اوز کو فیلڈ میں خود جانا ہوگا، ضلع خوشاب اور بھکر کی ریکوری کو مانیٹر کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکیشن سرگودھا ڈویژنل ہیڈکواٹر دفتر کے اچانک دورے کے دوران گفتکو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ملنے والے ریکوری ٹارگٹ ہر حال میں 100 فیصد تک پورے کرنے کیلئے ڈویژنل ڈائریکٹرز اور تمام اضلاع کے ای ٹی او ز کو واضح ہدایت جاری کر دی ہیں، مئی میں تمام اضلاع پر اپنے اپنے ٹارگٹ کی 85 فیصد ریکوری کرنا لازم ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ایکسائز نے کہا کہ جن اضلاع کی اب تک ریکوری ٹارگٹ کے مطابق نہیں، ان کے ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے ای ٹی اوز کی ریکوری روزانہ کی بنیادوں کو خود مانیٹر کریں۔

سیکرٹری ایکسائز نے کہاکہ صوبے بھر میں ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف جنرل ہولڈاپ کیا جا رہا ہے تاکہ ریکوری ٹارگٹ بروقت مکمل کیا جائے سکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز مشتاق فریدی نے جولائی سے ابتک کی محکمانہ ریکوری بارے بتایا کہ چاروں اضلاع سے ابتک 85 کروڑ 98 لاکھ روپے ٹیکس وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کروایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودھا سے 49 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد, ضلع خوشاب سے 16 کروڑ 62 لاکھ روپے,ضلع میانوالی سے 11 کروڑ 64 لاکھ روپے اور ضلع بھکر سے 8 کروڑ 47 لاکھ 27 ہزار روپے سے زائد وصولی کی جا چکی ہے

متعلقہ عنوان :