لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان

جمعہ 26 اپریل 2024 11:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر313 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے124 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 7 کمرشل،2 زرعی،1انڈسٹریل اور 303ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3 لاکھ16 ہزار62 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 66 لاکھ21 ہزار3 سو55روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

(جاری ہے)

ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

کاہنہ کے علاقے میں کنکشن کو 3 لاکھ روپے،گڑھی شاہو کے علاقے میں کنکشن کو 1 لاکھ70 ہزار روپے، شاہدرہ کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 62 ہزار روپے اورپرانی انارکلی میں ملزم کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو220 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 74 ہزار2سو 85 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،71 ہزار1 سو 65ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 30 ہزار 15ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک 9کروڑ2 لاکھ77 ہزار6 سو40 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت3ارب36 کروڑ18 لاکھ54 ہزار 9سو42 روپے ہے۔یسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :