خیبر،9سالہ لاپتہ ہونےوالےبچے کی نعش برآمد

جمعہ 26 اپریل 2024 11:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ شاہ گئی لالا چینہ سے ذکریا نامی لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر ہوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نامعلوم قاتلوں نے 9 سالہ بچےکی نعش کو رسیوں سے باندھا کر پھینکا ،معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بچہ بدھ کی شام سے لاپتہ تھا۔\378

متعلقہ عنوان :