فیصل آباد ، ویلڈنگ کے کام کے دوران رائس ملزمیں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا باردانہ جل کر خاکسترہوگیا

جمعہ 26 اپریل 2024 12:11

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) فیصل آبادویلڈنگ کے کام کے دوران رائس ملز میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا باردانہ جل کر خاکستر ہو گیا، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر240گ ب کی حدود میں واقع رائس ملز میں ویڈنگ کے کام کے دوران سپارک سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ملز کے گودام کو لپیٹ میں لے لیا اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت پہنچ کر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا آگ کی زد میں آ کر لاکھوں روپے مالیت کا باردانہ جل کر خاکستر ہو گیا تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :