مانسہرہ پولیس کی کارروائی،خاتون سے قیمتی موبائل اور نقدی چھیننے والا ملزم گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2024 12:54

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران خاتون سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود سے خاتون سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کا واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے خصوصی احکامات پر ملزم کو فوری طور پر ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔خاتون سے چھینا گیا قیمتی موبائل آئی فون 13 پرو میکس اور نقد رقم 27 ہزار روپے برآمد کر کے کر واپس کر دی گئی۔ملزم شاہد ولد خواجہ الطاف سکنہ مفتی آباد گزشتہ روز بنگش ہسپتال کالج روڈ کے قریب خاتون سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :