الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا

الو ارجن کے معاوضے سے متعلق انکے منیجر یا آزاد ذرائع سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی

جمعہ 26 اپریل 2024 12:54

الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) جنوبی بھارت کے نامور اداکار الو ارجن سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی فلموں کا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔ الو ارجن کی فلم پشپا 2 رواں برس ریلیز ہونے جارہی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر انکی کمائی کو لے کر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پشپا ٹو کی اسٹریمننگ پلیٹ فارم سے 275 کروڑ کا پہلے ہی معاہدہ کرلیا ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے تناظر میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں الو ارجن نے بھی فلم کے معاوضے کو 30 فیصد بڑھا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں اس حوالے سے بتایا گیا کہ وہ فلم پشپا ٹو سے 150 کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الو ارجن اپنی فلموں کیلیے 100 کروڑ معاوضہ وصول کیا کرتے تھے۔ خیال رہے کہ الو ارجن کے معاوضے سے متعلق انکے منیجر یا آزاد ذرائع سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :