ضلع بھر میں10 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 26 اپریل 2024 12:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ ضلع بھرمیں پولیو مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیومہم کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور اسسٹنٹ کمشنرز سٹی و صدر بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں تین روزہ قومی پولیو مہم کاآغاز 29اپریل سے ہورہاہے جس کے لیے چار ہزار سے زیادہ موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ رضوان قدیرنے کہا کہ 4 ہزار 3 سو سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز و سٹاف عوامی مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دے گا۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کے حوالے سے معلومات و شکایات کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہر شہری اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو مہم میں شریک ہو۔

متعلقہ عنوان :