سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش

جمعہ 26 اپریل 2024 13:03

سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ،  امریکی گلوکارہ   بلی ایلش
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) معروف امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے کہا ہے کہ میں اپنی زندگی میں ڈپریشن کے طویل دورانیئے سے گزر رہی ہوں اور سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ۔ رولنگ سٹون کے ساتھ ایک انٹرویو میں، 9 مرتبہ گریمی ایوار ڈ اور 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نےدماغی صحت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پوری زندگی میں واقعی کبھی خوش انسان نہیں رہی ، میں نے اپنی پوری زندگی بہت زیادہ ڈپریشن کا سامنا کیا ہے۔

گلوکارہ نے مزید اعتراف کیا کہ، جب کہ وہ اکثر اس سوچ پر قائم رہتی ہیں کہ یہ احساسات " گزر جائیں گے"، یہی احساسات اس کے تازہ البم کے مرکزی گانے "ہٹ می ہارڈ اینڈ سافٹ" لکھنے میں اہم تھے ۔ بلی ایلش نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے یہ البم میں ہوں۔

(جاری ہے)

یہ ایک کردار نہیں ہے۔کبھی محسوس ہوتا ہے کہ اس البم کا گانا’’وین وی آل فال اسلیپ -وئر ڈو وی گو‘‘ میرا عکس ہے ۔

گلوکارہ نے ’’شہرت کے بدصورت پہلو‘‘ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مزید کہا کہ وہ اپنا پیچھا کرنے والوں (سٹالکرز)کو روکنے کے لیے ایک کتا رکھتی ہیں لیکن اس صورتحال کو وہ شہرت کا بدصورت حصہ تصور کرتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جب تک آپ کسی چیز کے لئے درد سے نہیں گزرتے آپ اس چیز کے حاصل ہونے کی خوشی محسوس نہیں کر سکتے۔ عام شہری زندگی سے محروم ہونے کے احساس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بلی نے کہا کہ میں پانچ سال سے باہر نہیں گئی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک عام انسان جیسی زندگی گزارنے کی خواہاں ہیں۔بلی ایلش کا آنے والا البم، ’’ہٹ می ہارڈ اینڈ سافٹ‘‘ 17 مئی کو ریلیز ہوگا۔\932

متعلقہ عنوان :