ننکانہ صاحب محکمہ زراعت کے ذمہ داران کی عدم توجہی ضلع بھر میں ناقص بیج اور دو نمبر ادویات کی فروخت عروج پر

جمعہ 26 اپریل 2024 13:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) ننکانہ صاحب محکمہ زراعت کے ذمہ داران کی عدم توجہی ضلع بھر میں ناقص بیج اور دو نمبر ادویات کی فروخت عروج پر،جڑی بوٹیاں اور کیڑے مار دو نمبر اسپرے ادویات کو دھڑلے سے فروخت کیا جارہا ہے کسان طبقہ جو کہ پہلے ہی کھاد،ڈیزل اور دیگر اشیائ کی دن بدن بڑھتی ہوئی قیمتوں کیوجہ سے پریشان ہے کو جعلی اور دو نمبر بیج و زرعی ادویات فروخت کر کے انہیں مزید لوٹا جارہا ہے جبکہ قومی معیشت بھی تباہ و برباد ہورہی ہے غریب کسان اپنا سارا سرمایہ فصلوں کی بوائی پر لگا دیتے ہیں لیکن دو نمبر اور ناقص و غیر معیاری بیج و ادویات سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے جس کی بنیادی وجہ محکمہ زراعت کے افسران کی دو نمبر بیج و زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کی سرپرستی ہے۔

(جاری ہے)

زراعت پیشہ افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اورصوبائی وزیر زراعت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر سے جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے بااثر افراد کے لائسنس منسوخ کئے جائیں اور دو نمبر ادویات کی فروخت کا دھندہ کرنے والے افراد کی سرپرستی کرنے والے محکمہ زراعت کے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔