ملک بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 3 مئی کو آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا

جمعہ 26 اپریل 2024 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ملک بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 3 مئی کو آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کو منانے کا بنیادی مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں بارے شعور اجاگر کرنا ،پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اور زندگیوں کو لاحق خطرات سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔ آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، نجی اور صحافتی اداروں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :