ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی،سیکرٹری ایکسائز

جمعہ 26 اپریل 2024 13:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مسعود مختار نے کہا کہ ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی اس لئے تمام ای ٹی اوز فیلڈ میں خود موجود رہیں سرگودھا ریجن کے 2 اضلاع خوشاب اوربھکر کی ریکوری کو مانیٹر کیاجا رہا ہے۔زرائع کے مطابق سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مسعود مختار نے سرگودھا آمد پر محکمہ ایکسایز اینڈ ٹیکیشن کے ڈویڑنل آفس سرگودھا کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے سرکاری واجبات کے ریکوری ٹارگٹ کو 100 فیصد تک پورے کرنے کیلئے ڈویڑنل ڈائریکٹرز اور تمام اضلاع کے ای ٹی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا اگلے ماہ مئی میں تمام اضلاع اپنے ٹارگٹ کی 85 فیصد ریکوری کو لازمی یقینی بنائیں ورنہ افسران اور انسپکٹرز کے خلاف محکمہ کاروائی عمل میں لائی جائے گئی،سیکرٹری ایکسایز اینڈ ٹیکیشن نے کہا کہ جن اضلاع کی ابتک ریکوری ٹارگٹ کے مطابق نہیں ہے انکے ڈویڑنل ڈائریکٹرز کو ھدایت کی ہیکہ وہ اپنے اضلاع کے ای ٹی اوز کی ریکوری روزانہ کی بنیادوں کو مانیٹر کریں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ایکسایز نے کہاکہ صوبے بھر میں ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈاپ کو مؤثر کیا جائے رہا ہیں تاکہ ریکوری ٹارگٹ مکمل کیا جائے سکے ۔اس موقع ڈائریکٹر ایکسایز سرگودھامشتاق فریدی نے بتایا کہ چاروں اضلاع سے 85 کروڑ 97 لاکھ 96 ہزار 435 روپے ٹیکس وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کروایا ۔جن میں ضلع سرگودھا سے 49 کروڑ 25 لاکھ 20 ہزار 180 روپی, ضلع خوشاب سے 16 کروڑ 61 لاکھ 71 ہزار 403 روپی,ضلع میانوالی سے 11 کروڑ 63 لاکھ 76 ہزار 996 روپے اور ضلع بھکر سے 8 کروڑ 47 لاکھ 27 ہزار 862 روپے حکومتی ریکوری کی گئی ہے۔

جبکہ سیکرٹری پنجاب نے آویزاں کئے جانے والے تمام بورڈز کو اردو میں تحریر کرکے لگانے کا حکم دے ہیں ۔سیکرٹری ایکسایز پنجاب نے بہترین ریکوری کرنے والے انسپکٹرزملک طارق اعوان ،مہر قادر یار لک ، ابوبکر کلو ،لیڈی انسپکٹر آکاش مبین کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ان کا کام دیگر کے لئے باعث تقلید ہے۔

متعلقہ عنوان :