ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 26 اپریل 2024 14:00

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ریونیو افسران کو آبیانہ، میوٹیشن فیس، ایف بی آر، زرعی انکم ٹیکس ریکوری، سٹیمپ ڈیوٹی انتقالات اور دیگر ریونیو واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام ریونیو افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ریکوری کے اہداف کو مقررہ وقت پر یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نادہندگان کو نوٹسز جاری کیے جائیں اور واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کی فصلوں کو قرق کیا جائے تاکہ ریکوری کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :