کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی

جمعہ 26 اپریل 2024 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مویشی منڈی تیسر ٹائون ناردرن بائی پاس پر 1 ہزار ایکڑ رقبے پر لگائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق مالیاتی خدمات کیلئے بڑے بینکوں کے اے ٹی ایمز اور عارضی برانچیں بھی قائم کی جائیں گی۔مویشی منڈی میں ہنگامی طبی امداد کی سہولت کے ساتھ ایمبولینس بھی موجود رہے گی۔

متعلقہ عنوان :