9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب

جمعہ 26 اپریل 2024 14:50

9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم کی 3مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی، انہوں نے آئندہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کو طلب کیا ۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر جناح ہائوس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلائو گھیرائو کے مقدمات درج ہیں۔