ڈی پی او آفس مانسہرہ میں پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے کے لئے ہفتہ وار اردل روم کا انعقاد

جمعہ 26 اپریل 2024 15:18

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈی پی او آفس مانسہرہ میں پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے کے لئے ہفتہ وار اردل روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے 12 خاتون پولیس اہلکاروں اور 48 مرد پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے۔ مانسہرہ پولیس کےمطابق محکمہ پولیس کے قواعد وضوابط کے تحت پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل اور ان کے جائز عرض معروض سننے اور ان کو حل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔

اردلی روم میں کل 60 پولیس اہلکار (مرد وخواتین ) نے ضلعی پولیس سربراہ کو اپنے جائز عرض معروض پیش کئے ۔ ڈی پی او مانسہرہ نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے جمع کی گئی درخواستوں کو باری باری چیک کر کے تمام درخواستوں پر غور کرنے کے بعد اہلکاروں کے جائز عرض معروض کے حل کے احکامات صادر کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل کا ادراک ہے جنہیں ہرصورت حل کیا جائےگا۔ ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ پولیس فورس کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے پولیس میں سزا اور جزاء کا عمل جاری رہے گا۔ پولیس افسران اپنےفرائض خوش اسلوبی اورایمانداری سےانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :