ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا

مہاتیر محمد سے ان کے بیٹوں کی کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہیں،رپورٹ

جمعہ 26 اپریل 2024 15:35

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن (ایم اے سی سی)کے سربراہ اعظم باقی کا کہناتھا کہ ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ان کے بیٹوں کی کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایم اے سی سی نے رواں سال جنوری میں مہاتیر کے بزنس مین بیٹوں مرزاان اور مخزانی کو نوٹس بھیجے تھے کہ وہ وہ پنڈورا اور پانامہ پیپرز لیکس کی وجہ سے ہونے والی انکوائریوں کے حصے کے طور پر اپنے اثاثوں کا اعلان کریں۔واضح رہے کہ مہاتیر کے دفتر نے فوری طور پر اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم سابق وزیر اعظم اس سے قبل اپنے بیٹوں کے خلاف تحقیقات کو سیاسی محرک قرار دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :